جمعہ 22 محرم 1447 - 18 جولائی 2025
اردو

وضو میں دونوں ہاتھوں کو دھونے کا طریقہ

سوال

میں وضو میں ہاتھ دھونے کا طریقہ پوچھنا چاہتا ہوں، مجھے اللہ کے فضل سے اور پھر آپ کی ویب سائٹ کی وجہ سے معلوم ہے کہ ہاتھوں کو دھونے کا عمل انگلیوں سے کہنی کی طرف ہو گا، لیکن میرا سوال یہ ہے کہ کیا انگلیوں سے کہنی کی طرف ہاتھ کو دھونا اور پھر کہنیوں سے انگلیوں کی طرف دھونا یہ دو بار دھونا شمار ہو گا یا ایک بار؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

وضو کے فرائض میں سے ایک فریضہ کہ جس کے بغیر وضو صحیح نہیں ہو گا، انگلیوں سے کہنیوں تک ہاتھوں کو ایک بار دھونا فرض ہے۔

جبکہ تین بار دھونا مستحب ہے۔

ایک بار دھونے کا مطلب یہ ہے کہ پورے عضو تک ایک بار پانی پہنچ جائے چاہے وہ کسی بھی طریقے سے ہو، لہذا جب ایک بار ہاتھ کی انگلیوں کے کنارے سے لے کر کہنیوں تک پانی پہنچ گیا تو اسے ایک بار دھونا کہیں گے۔

اور جب پورے عضو تک دوسری بار پانی پہنچایا جائے گا تو یہ دوسری بار دھونا شمار ہو گا۔

مزید کے لیے دیکھیں: "الفواكه الدواني" (1/144)

واللہ اعلم

ماخذ: الاسلام سوال و جواب