ہفتہ 23 محرم 1447 - 19 جولائی 2025
اردو

کسی کافر کے مر جانے پر اس کے اہل خانہ سے تعزیت کرنے کا حکم

سوال

اگر کسی کافر کی موت آ جائے اور اس کے اہل خانہ مسلمان یا غیر مسلم ہوں تو ان کے ساتھ تعزیت کرنے کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"اگر تو میت کے اہل خانہ مسلمان ہیں تو پھر ان کے ساتھ تعزیت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے؛ کیونکہ اس کے اہل خانہ مسلمان ہیں اور انہیں دکھ بھی ہے، ان کے ساتھ تعزیت کرنا ان کا حق بنتا ہے۔

اور لیکن اگر اہل خانہ کافر ہیں تو پھر مصلحت کو مد نظر رکھا جائے گا، چنانچہ اگر ان کی تعزیت کرنے سے ان کی تالیف قلبی ہوتی ہے، اور ان کافروں کے دلوں میں مسلمانوں کے متعلق ہمدردی اور خیر سگالی کے جذبات پیدا ہوں گے تو پھر تعزیت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ چنانچہ اگر تعزیت کرنے کا کوئی فائدہ نہ ہو تو پھر تعزیت کرنے کا فائدہ نہیں ہے۔" ختم شد

"الإجابات على أسئلة الجاليات" (1/14، 15)

ماخذ: الاسلام سوال و جواب