اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

عورت خاوند کے علاوہ کسی کے فوت ہونے پر تین دن سوگ منا سکتی ہے۔

13-05-2025

سوال 127942

میں نے کچھ علمائے کرام کو سنا ہے کہ وہ کہہ رہے تھے کہ: بیوی کے علاوہ کوئی بھی عورت میت پر سوگ مناتے ہوئے ترکِ زینت کر سکتی ہے، ان کی یہ بات کیسی ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"ان کی یہ بات صحیح ہے، اس حوالے سے صحیح حدیث موجود ہے کہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: (کوئی بھی عورت کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ نہ منائے، سوائے خاوند کی وفات پر کہ اس پر سوگ چار ماہ اور دس دن ہو گا۔) اس حدیث کے صحیح ہونے پر سب کا اتفاق ہے۔" ختم شد

"مجموع فتاوى ابن باز" (22/228)

جنازہ اور قبروں کے احکام
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔