اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

بسا اوقات عملی کفر انسان کو اسلام سے خارج بھی کر سکتا ہے۔

17-05-2025

سوال 126993

کیا ایسا ممکن ہے کہ بسا اوقات عملی کفر انسان کو اسلام سے خارج کر دے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"عملی کفر انسان کو ملت اسلامیہ سے خارج کر دیتا ہے، مثلاً: غیر اللہ کو سجدہ کرنا اور غیر اللہ کے لیے جانور ذبح کرنا وغیرہ ۔ یہ اعمال عملی کفر ہیں جو کہ انسان کو ملت اسلامیہ سے خارج کر دیتے ہیں۔ لہذا جو شخص بتوں کے لیے یا تاروں کے لیے جانور ذبح کرے، یا جنوں کے لیے ذبح کرے تو عملی کفر اکبر کا مرتکب ہو جاتا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی شخص مذکورہ چیزوں کے لیے نماز ادا کرے اور انہیں سجدہ کرے تو وہ بھی عملی کفرِ اکبر کا مرتکب ہو گا۔ اسی طرح اگر کوئی شخص دین کو گالی دے، یا آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو گالی دے، یا اللہ تعالی کا مذاق اڑائے، یا آپ صلی اللہ علیہ و سلم کا مذاق اڑائے تو یہ بھی عملی کفر ہے، اور اس پر تمام اہل سنت وا لجماعت کا اتفاق ہے۔" ختم شد

"مجموع فتاوی ابن باز"(28/146)

شرک اور اس کی اقسام
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔