"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
اسلام قبول کرنے والے پر لازم ہوتا ہے کہ اپنا پرانا نام تبدیل کر کے نیا اسلامی نام رکھے؟
الحمد للہ.
"نو مسلم شخص پر اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نیا نام رکھنا لازم نہیں ہے، الا کہ نو مسلم شخص کے نام میں کوئی ایسی چیز ہو جس کی وجہ سے اس نام کو باقی رکھنا جائز نہ ہو تو پھر اس نام کو بدلنا لازم ہو گا، مثلاً: کوئی ایسا نام ہو جس میں غیر اللہ کے نام سے پہلے "عبد" کا سابقہ لگا ہوا ہو، یا اسی طرح کا کوئی بھی غیر شرعی نام تو اسے تبدیل کرنا لازم ہو گا۔ اسی طرح کوئی ایسا نام جو صرف کافر لوگ ہی رکھتے ہیں کوئی اور نہیں رکھتا تو ایسے نام کو بھی بدلنا لازم ہے ، یہاں نام کی تبدیلی اس لیے کی جائے گی کہ مسلمان کے نام کی مشابہت کسی کافر کے نام سے نہ ہو، اسی طرح غیر مسلموں کے خصوصی نام کو باقی رکھنے کی وجہ سے لوگ یہ نہ سمجھیں کہ یہ شخص ابھی بھی کافر ہے اور لوگ اس کے بارے میں یہ کہیں کہ ابھی مسلمان نہیں ہوا۔" ختم شد
فضیلۃ الشیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ
"الإجابات على أسئلة الجاليات" (1/4)