اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

مصنوعی دودھ پینے والے بچے کے پیشاب کا حکم

15-05-2025

سوال 148813

جب کوئی بچہ مصنوعی دودھ ، شیر خواری کی مدت میں پیے تو کیا اس کے پیشاب کو دھونا لازم ہو گا؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"بچہ جب دودھ پینے کی عمر میں دودھ پیتا ہو لیکن وہ اس کی ماں کا دودھ نہ ہو تو یہاں غور و خوض کی ضرورت ہے، چنانچہ مناسب یہ لگتا ہے کہ -واللہ اعلم- یہ بچہ بھی اسی بچے جیسا ہو گا جو اپنی والدہ کا دودھ پیتا ہے، ایسے بچے کو یہ نہیں کہا جائے گا کہ وہ کھانا کھاتا ہے؛ کیونکہ اسے والدہ کے دودھ کی جگہ دودھ ہی دیا جا رہا ہے۔ اس لیے مناسب یہ معلوم ہوتا ہے کہ -واللہ اعلم- اس بچے کے پیشاب کو دھونے کے لیے بھی پانی بہانا یا چھڑکنا کافی ہو گا، جیسے کہ اس بچے کے پیشاب کو دھویا جاتا ہے جو والدہ کے دودھ کے ذریعے اپنی غذائی ضرورت پوری کرتا ہے۔ یہی اقرب ہے۔ واللہ اعلم" ختم شد

واللہ اعلم

طہارت و پاکيزگی
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔