اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

غیر مسلم استاد کو سلام کرنے کا حکم

18-06-2025

سوال 11559

کیا کسی غیر مسلم استاد کو کلاس میں یا کلاس سے باہر سلام کرنا جائز ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: (یہود اور نصاری کو سلام کرتے ہوئے پہل مت کرو۔)اس روایت کو امام مسلم نے کتاب السلام میں روایت کیا ہے۔ اور یہودی جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس سے گزرتے تو کہا کرتے تھے : "السام علیکم" اور "سام" کا معنی موت ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے حکم دیا کہ ہم انہیں کہا کریں: "وعلیکم" یہ حدیث بخاری کتاب الآداب میں اور مسلم کی کتاب السلام میں موجود ہے۔

لہذا آپ انہیں سلام کرتے ہوئے پہل نہ کریں، اگر وہ سلام میں پہل کرے تو تم سلام کا جواب دیتے ہوئے انہیں کہہ دو: "وعلیکم"، تاہم ابن قیم رحمہ اللہ احکام اہل الذمہ میں کہتے ہیں کہ: کافر شخص کے بارے میں اگر ہمیں علم ہو جائے کہ اس نے "السلام علیکم" کہا ہے تو پھر ہم اسے "وعلیکم السلام" کہہ سکتے ہیں۔

سلام کرنے کے آداب
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔